
جمعیت علماء اسلام کے پڑاؤ اور مسلم لیگ ن کے مہنگائی لانگ مارچ اور جلسہ ختم ہونے کے باوجود بھی جڑاوں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس تیسرے روز بھی بند ہے۔
پشاور روڈ پر پڑاؤ اور جلسہ ختم ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ تاخیر ہونے کے باعث میڑو بس اتھارٹی کو صورتحال معمول پر آنے سے متعلق آگاہ نہ کر سکی، کلیرینس نہ ملنے کے باعث دونوں شہروں کے مابین میڑوس سروس آج بھی بند ہے۔
میڑو ڈیپو پشاور موڑ سیکیورٹی نقطہ نگاہ سے بند ہونے کے باعث تمام بسیں بھی تاحال راولپنڈی ایلوویٹیڈ ٹریک پر پارک ہیں۔
انتظامیہ میڑو بس سروس کے مطابق اسلام آباد انتطامیہ کی جانب سے ابھی تک کلیرینس نہیں ملی، جیسے ہی کلیرینس ملے گی میٹرو بس سروس بحال کر دی جائے گی۔
میڑو بسیں روٹین میں شیڈول کے مطابق صبع 6 بجے سے شب 10 بجے تک آپریشنل رہتی ہیں۔
روزانہ ایک لاکھ 10 ہزار سے ایک لاکھ 25 ہزار مسافر میڑو سروس کے ذریعے جڑواں شہروں کے مابین سفر کرتے ہیں، میڑوس سروس مسلسل تیسرے روز معطل ہونے سے شہریوں کو شدید سفری مشکلات کا سامنا ہے۔
سروس کی مسلسل تیسرے روز بندش کے باعث میڑو بس اتھارٹی کو آپریشنل اخراجات کی مد میں بھاری مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے



