اہم خبریںپاکستان

فردوس عاشق اعوان (ن) لیگ میں چھلانگ لگانے کو تیار، نواز شریف کو کیا پیغام بھجوایاَ؟

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لندن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔

روزنامہ جنگ میں مرتضیٰ علی شاہ کی خبر کے مطابق اس معاملے میں تین معتبر ذرائع سے معلومات حاصل کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق نے لندن میں پی ایم ایل این کی قیادت کو پیغام بھیجا کہ اگر انہیں پارٹی میں مناسب جگہ دی جائے تو وہ پی ایم ایل این میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔

ان کا یہ پیغام گلوکار وارث بیگ نے پہنچایا تھا جنہوں نے لندن پہنچنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف ، اسحاق ڈار اور دیگر سے ملاقات کی۔

پانچوں افراد کی ملاقات میں شریک ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ میٹنگ میں تقریباً 10 منٹ تک اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پی ایم ایل این کی قیادت نے کوئی جواب نہیں دیا کہ آیا ڈاکٹر اعوان کو پارٹی میں قبول کیا جائے گا یا نہیں اور وارث بیگ سے کہا کہ فردوس عاشق کو پی ایم ایل این کی پنجاب قیادت سے اپنی تجویز پر بات کرنی چاہئے۔

تاہم یہ واضح کیا گیا کہ سیالکوٹ کی نشست پی ایم ایل این کے پاس ہے اور جیتنے والا امیدوار بہت مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

جب وارث بیگ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے پی ایم ایل این کی قیادت کو پیغام پہنچانے کی تردید نہیں کی لیکن کہا کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر فردوس کو تقریباً 30 سال سے جانتے ہیں۔ وہ میرے لئے بہن جیسی ہیں۔ جب ڈاکٹر فردوس اعوان کو سوالات بھیجے جنہوں نے جواب میں فیک نیوز کہا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button