اہم خبریںپاکستان

پی ٹی آئی سے جمہوری انتقام لیں گے, بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے جمہوری انتقام لیں گے اور اسمبلی سیشن شروع ہوتے ہی عمران خان سابق وزیر اعظم ہو جائیں گے۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ جب عدم اعتماد پیش کی تو حکومت نے حملہ کرکے دہشت پھیلانے کی کوشش کی تاہم آپ کے سامنے اپوزیشن متحد ہے اورعمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری ہتھیار بنے والا ہے اور وزير اعظم اپنی اکثريت کھو چکے ہيں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکومت ہر وہ حربہ استعمال کررہی ہے  جس سے بھاگ سکے لیکن غيرجمہوری شخص سے جمہوريت کا انتقام ليں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button