
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت اچانک بگڑجانے کی وجہ سے سوات جلسہ منسوخ کردیا گیا۔
مریم نواز کو تیز بخار کی وجہ سے ڈاکٹروں نے لمبے سفر سے منع کردیا اسی وجہ سے نائب صدر نے سوات جلسہ منسوخ کردیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیبرپختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں۔ مریم نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ مریم نواز گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس پر اپیل کی سماعت کے دوران عدالت پیش ہوئی تھی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی تھی۔
مریم نواز نے 24 مارچ کو حمزہ شہباز کے ہمراہ لاہور سے مارچ لے کر اسلام آباد کی طرف روانہ ہونا ہے۔



