اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

پاک افواج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہوئے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔

بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور عالم اسلام میں مملکت کی منفرد حیثیت کو سراہتا ہے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ امن و استحکام کو درپیش چیلنجز کا حل تلاش کرنے کیلئے مشترکا وژن اور حمکت عملی کی جانب عالمی برادری کو لانا ایک تاریخی پیش رفت ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال اورر علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار اور بارڈر مینجمنٹ میں اس کی خصوصی کوششیں کو سراہا۔

سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی شراکت داری میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعائدہ کیا۔ وزیر خارجہ نے او آئی سی کے اجلاس کی میزبانی کرنے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button