
براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
جنگ اخبار کے مطابق انٹرویو میں براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی نے کہا کہ وہ دو دہائیوں تک احتساب کے نام پر نوازشریف کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کا حصہ بننے پر شرمندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ریکارڈ کی درستگی کے لئے معافی چاہتے ہیں کیونکہ دودہائیوں سے جاری براڈ شیٹ کی فرانزک تحقیقات کے دوران نواز شریف یا ان کی فیملی کے حوالے سے ’’ایک روپیہ‘‘ کی کرپشن کا ثبوت نہیں ملا۔



