اہم خبریںپاکستان

ڈاکٹر یاسمین راشد کے انتقال سے متعلق جعلی خبریں سوشل میدیا پر وائرل

پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر رہنماء اور پنجاب کی صوبائی وزیر صحت کے انتقال سے متعلق جعلی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایسی خبریں پھیلائی جارہی ہیں جس میں کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سینیئر رہنماء اور صوبائی وزیر صحت کا کینسر کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔

 

خیال رہے کہ انتقال سے متعلق خبریں وائرل ہونے کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر وضاحتی بیان سامنے آیا ہے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ الحمداللہ میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں۔

 

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ میرے انتقال سے متعلق خبروںمیں کوئی حقیقت نہیں، یہ سراسر جھوٹی خبریں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button