صبح سویرے “سیالکوٹ” ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا


ٹوئٹر پر صبح سویرے سیالکوٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں شیئر کی جانے والی ویڈیوز نے پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
ٹوئٹر پر ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں جن میں زور دار دھماکے سنائی دے رہے ہیں جبکہ آگ بھی دکھائی دے رہی ہے جس کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ یہ دھماکے مبینہ طور پر سیالکوٹ میں واقع آرمی کے اسلحہ ڈپو میں آگ لگنے کے باعث ہوئے ہیں۔

سینیٹر سحر کامران نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا کہ ”اللہ تعالیٰ ہمارے وطن پاکستان کی ہر قسم کی سازشوں اور آفات سے حفاظت فرمائے ، ہر کسی کو اپنی امان میں رکھے۔“
Allah Almighty may protect our beloved country Pakistan from all conspiracies, calamities, mishaps & keep everyone safe and sheltered, Aameen 🇵🇰💚#Sialkot pic.twitter.com/T8KzrrLQOj
— Senator Sehar Kamran T.I. (@SeharKamran) March 20, 2022
یہی ویڈیو فرقان ٹی نامی ٹوئٹر صارف نے بھی شیئر کی اور ساتھ کیپشن لکھتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ویڈیو سیالکوٹ میں موجود اسلحہ ڈپو کی ہے جہاں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں۔
Multiple blasts after fire in ammunition depot #Sialkot pic.twitter.com/sZv7pfSZ8s
— Furqan T. Siddiqui (@furqantsiddiqui) March 20, 2022
شیراز حسن نامی صارف کا کہنا تھا کہ ”سیالکوٹ میں متعدد دھماکے سنے گئے ہیں، وہاں کیا ہو رہاہے ، کسی کو کوئی معلومات ہیں ؟ ابھی تک حکام نے کوئی بیان جاری نہیں کیا، سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی بھرمار ہے۔“
Multiple explosions heard in #Sialkot, What's happening there, any information? No official statement by authorities yet. Several videos are circulating on social media. #Pakistan pic.twitter.com/h2BHlORN9o
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) March 20, 2022



