پاکستان

پاک آرمی کے اسلحہ ڈپو میں دھماکہ، آئی ایس پی آر کا بڑا بیان جاری

پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیالکوٹ گریژن کے قریب گولہ بارود کے شیڈ میں آگ لگنے کے باعث واقعہ پیش آٰیاہے جو کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے حادثاتی طور پر لگی۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا ہے کہ اسلحہ شیڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی لیکن موثر اور بر وقت اقدامات کی وجہ سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے، آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر سیالکوٹ صبح سویرے سے ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس میں شہریوں کی جانب سے مختلف ویڈیوز شیئر کی گئیں، ویڈیوز میں دھماکے کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں اور اب معاملے پر پاک فوج کا بیان سامنے آگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button