اہم خبریںپاکستان

حکومت کا آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

حکومت نے آئین پاکستان کے آرٹیکل اے 63 کی تشریح کے لیے عدالت عظمیٰ سےرجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری ٹوئٹر پر جاری کردی پیغام میں بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل اے 63 کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائے گی کہ جب ایک پارٹی کے ممبران واضع طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تو ان کے ووٹ کی قانونی حیثیت کیا ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا ایسے ممبران جو اپنی وفاداریاں معاشی مفادات کے بوجوہ تبدیل کریں ان کی نااہلیت زندگی بھر ہو گی یا انھیں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہو گی؟

وزیر اطلاعات بذریعہ ٹوئٹ کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست کی جائے گی کہ اس ریفرینس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔

خیال رہے کہ حکومتی اراکین کی جانب سے ایوان میں فلور کراسنگ کرنے والے ٹریژری بینچز کے اراکین کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63 (اے) کے تحت کارروائی کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button