
پاکستان بھر میں شب برأت آج بروز جمعہ 18 مارچ 14 شعبان المعظم کو مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی۔
شب برأت کے موقع پر ملک کے تمام صوبوں کی چھوٹی بڑی مساجد میں محافل اور نوافل کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس موقع پر علماء کرام خطیب حضرات اور مقررین شب برأت کی فضیلت اور اہمیت بیان کریں گے فرزندان اسلام شب برات کے احترام میں روزہ بھی رکھیں گے۔
خیال رہے کہ اس موقع پر مساجد، خانقاہوں اور مزارات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ فرزندانِ اسلام گھروں میں ہی شب بیداری، نوافل و ذکر اور خصوصی عبادات کا اہتمام کریں گے۔
مزید برآں شب برأت کے موقع پر ملک بھر کے تمام قبرستانوں میں صفائی اور روشنی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، شبِ برأت کے موقع پر کراچی کی تین ہٹی کی پھولوں کی مارکیٹ میں دکانداروں اور شہریوں کی گہما گہمی ہے۔



