اہم خبریںپاکستان

عمران خان کے “دو ہتھیار” جو عین وقت پر اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکال سکتے ہیں

معروف تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس صدارتی ایمرجنسی کا اختیار موجود ہے جس سے اپوزیشن بیک فٹ پر چلی جائے گی، اس کے علاوہ ان کے پاس ایسی ویڈیوز بھی ہیں جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ ان سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔

نجم سیٹھی نے پورگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے کے حوالے سے بہت سی باتیں کی جا رہی ہیں، ہوسکتا ہے کہ عمران خان اس دن صدر کے ذریعے ایمرجنسی لگادیں گے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ رات کو صدارتی حکم آئے گا کہ حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے اس لیے ایمرجنسی لگائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی ایمرجنسی میں کچھ آئینی مسائل ہیں، عمران خان چاہیں تو صدارتی حکم کے ذریعے کچھ بھی کرسکتے ہیں، جب تک وہ وزیر اعظم ہیں تب تک ان کے پاس ایگزیکٹو اتھارٹی ہے، وہ گند ڈالنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرسکتے ہیں جس سے اپوزیشن کو بیک فٹ پر جانا پڑ سکتا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ عمران خان کچھ اور بھی کرسکتے ہیں، وہ کچھ ویڈیوز لے کر بیٹھے ہوئے ہیں، وہ دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ 27 مارچ کے جلسے میں یہ ویڈیوز چلائیں گے جس سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button