

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اپوزیشن اور میڈیا کو معیشت پر لائیو مباحثے کا چیلنج دیا، جو سینئرصحافی حامد میر نے قبول کرلیا۔
حامد میر نے کہا کہ “میں معیشت پر صرف حقائق کے ساتھ سوالات کروں گا، اگر وہ تیار ہیں تو میں شو ڈی چوک پر کرسکتا ہوں”۔
حامد میر نے چیلنج قبول کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان ،مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ڈی چوک سے لائیو انٹرویو کی پیشکش کی۔
حامد میر نے کہا کہ “میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ لائیو انٹرویو کیلئے تیار ہوں، اور اگر وزیراعظم چاہیں تو شہبازشریف اور بلاول کو میں دعوت دے سکتا ہوں”۔
PM @ImranKhanPTI yesterday challenged opposition and media for a live debate on economy, @HamidMirPAK accepted the challenge and said “I will only ask questions with facts about the economy.If he is ready, I can do this show at D-Chowk.” https://t.co/7mJrsa8ZQf
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) March 16, 2022
ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم عمران خان اپوزیشن لیڈر کا سامنا کرنے کو تیار نہیں تو پھر میں ان کے ساتھ اکیلا انٹرویو کرسکتا ہوں۔
اپوزیشن نے بھی وزیراعظم کا یہ چیلنج قبول کیا، لیکن کہا کہ اگر حکومت کی کارکردگی بارے ایماندارانہ خیالات چاہیں تو وزیراعظم کو راولپنڈی کے راجہ بازار کا دورہ کرنا چاہیے۔
سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی اور پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اس طرح کی بحث کے لیے بہترین جگہ پارلیمنٹ ہے جو کہ گزشتہ ساڑھے تین سال سے ٹھیک سے نہیں چلائی گئی۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ” ہم چیلنج قبول کرتے ہیں اور ڈی چوک پر رسمی بحث کے لیے تیار ہیں”۔
پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ” ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بحث کرتے ہیں، اب بھی تیار ہیں لیکن میرے خیال میں اب اس کیلئے جانے کا وقت ہے”۔



