اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمشن نوٹس: وزیراعظم کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کرنے پر الیکشن کمیشن کے نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض عائد کیا تھا ۔

اعتراض میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کا بیان حلفی درخواست کے ساتھ منسلک نہیں ہے ،  جس پر اٹارنی جنرل آفس کی جانب سےعتیق الرحمان رجسٹرارآفس میں پیش ہوئے اور درخواست اعتراض کیساتھ سماعت کرنے کی استدعا کی۔

اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کی گئی اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کی درخواست پر بینچ تشکیل دیا، وزیراعظم، اسدعمرکی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کرینگے ساتھ ہی وہ اعتراضات کی بھی سماعت کرینگے۔

اس سے قبل اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، پوری دنیا میں حکومت کو الیکشن مہم کرنےکی اجازت ہے، اس کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن الیکشن مہم چلانے پر جواب مانگ رہا ہے، الیکشن کمیشن کے پاس قانون کو اوور رائٹ کرنے کا اختیار نہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button