
وزیراعظم پاکستان عمران خان آج اوورسیز کنونشن سے خطاب کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر اسلام آباد میں منعقد ہونے والے تحریکِ انصاف کے تاریخی اوور سیز کنونشن سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر انشاء اللہ اسلام آباد میں منعقد ہونے والے تحریک انصاف کے تاریخی اورسیز کنونشن سے خطاب کریں گے -تحریک انصاف کے پوری دنیا کے مختلف ممالک کے اورسیز چیپٹر کے عہدے داران اور کارکنان اس کنونشن میں شرکت کے لیے اسلام آباد تشریف لائے ہیں #میں_تمھارے_ساتھ_ہوں
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 15, 2022
ٹوئٹر پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ پوری دنیا میں تحریکِ انصاف اوور سیز ونگ کے عہدیداران اور کارکنان سمندر پار پاکستانیوں کے کنونشن میں شرکت اور وزیر اعظم کا خطاب سننے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کیلئے 21 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔ عدم اعتماد پر ووٹنگ 28 مارچ کو کرائی جائے گی۔



