
وفاقی وزیرشبلی فراز نے کہا ہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف کے لوگ ہیں،وہ کسی بات پرناراض تو ہوسکتےہیں لیکن عمران خان کو لیڈرمانتے ہیں۔
منگل کو وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فرازنے سماء سےخصوصی گفتگو میں بتایا کہ علیم خان ہوں یا جہانگیر ترین، یہ ہماری پارٹی کے لوگ ہیں، وہ کسی بات پر ناراض ہوسکتےہیں مگرعمران خان کولیڈر مانتے ہیں۔
شبلی فراز نے دعویٰ کیا کہ سیاست میں بڑی دلچسپ ڈویلپمنٹ ہو رہی ہیں اوریہ پارٹی کو مزید مضبوط بنائے گی۔
مخالفین سے متعلق شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کا خیالی پلاؤ ختم اورخواب دھرے کے دھرے رہ گئے،اب اپوزیشن کا ہزیمت کا دور شروع ہوگا اوروہ آپ دیکھیں گے۔
شبلی فراز سے پنجاب میں تبدیلی سے متعلق سوال کیا گیا توانھوں نے کہا کہ سیاست میں ہر چیز کا امکان ہوتا ہے، کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا ہے کہ ہوگی یا نہیں ہوگی،جو بھی ہوگا وہ بہتری کیلئے ہوگا۔



