
خیبر پختوا کے دارالحکومت پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے وقت دھماکے میں 5 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع نے ابتدائی طور پر 11 جبکہ پولیس نے 30 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے، زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعہ کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی ادارے بھی متاثرہ مسجد میں پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ قصہ خوانی بازار کی اندرونی گلی میں ہوا جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔



