اہم خبریںپاکستان

اطہر متین قتل کیس: ملزم ہلاک

قمبرشہداد کوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا جس سے متعلق پولیس کا دعویٰ ہے کہ  ملزم  صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث تھا۔

ایس ایس پی کےمطابق قمبرشہداد کوٹ اورکراچی پولیس نےمشترکہ  کارروائی کی جس میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک  ہوا جس کی شناخت انورحسنی بروہی کےنام سےہوئی۔

پولیس نےبتایا کہ ملزم کراچی میں صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث تھا اور ملزم کے دوسرے ساتھی اشرف کو 26 فروری کو منگھوپیر سندھ بلوچستان بارڈر سےگرفتارکیاگیا تھا، ملزم انور اور اشرف نےموٹرسائیکل چھیننےکےدوران مزاحمت پرگولی چلائی تھی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم انورکی گرفتاری کے لیے 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا اور  ملزم کےخلاف 13 مقدمات درج تھے،  ملزم 2014 سے وارداتوں میں ملوث تھا  اور تین مرتبہ گرفتارہوچکا تھا جب کہ  ملزم ہر بارضمانت پر رہا ہوکروارداتیں کرتا تھا۔

دوسری  جانب  صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں جس میں جائے وقوعہ سے ملنے والےخول کی فارنزک رپورٹ بھی آگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button