
حکومت نے بل گیٹس کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا
بل اینڈ میلنڈاگیٹس کے شریک چیئرمین بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوان صدر میں ہونے والی خصوصی تقریب میں دیا گیا، خصوصی تقریب میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔
قبل ازیں بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جبکہ دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل مائیکرو سافٹ کے بانی نے این سی او سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی کیا تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق بل گیٹس وزیراعظم کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ دریں اثناء بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔



