پاکستان

کراچی: بجلی ایک ماہ کیلئے سستی ہوگئی

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی ایک ماہ کے لیے 2 روپے 59 پیسے سستی کر دی ہے۔

نیپرا نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی دسمبر 2021 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے فیصلے سے کراچی والوں کو مارچ کے بلوں میں تين ارب روپے کا ریلیف ملے گا تاہم ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے اور زرعی صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے درخواست دسمبر 2021 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی تھی جس کے بعد نیپرا کی سماعت 2 فروری کو چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈکوارٹرز میں ہوئی تھی۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ اعدادو شمار کے بعد معلوم ہوا کہ 2.59 روپے کمی بنتی ہے اور کے الیکٹرک کی بجلی 1.8 نہیں بلکہ 2.5 روپے سستی ہونی چاہیئے۔ اس لیے نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لے کر بجلی کی قیمت میں کمی کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button