اہم خبریںپاکستان

ڈھائی ماہ بعد کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھر بند

ایس ایس جی سی نے ڈھائی ماہ بعد کھلنے والی سی این جی کو ایک بار پھر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 

آل پاکستان پیٹرولیم رٹیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما شعیب خانجی کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے ایک بار پھر سی این جی کی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

شعیب خانجی کا کہنا ہے کہ مہنگی گیس اور بندش صرف سی این جی سیکٹر کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔

 

آل پاکستان پیٹرولیم رٹیلرز ایسوسی ایشن کے ممبر سمیر نجمل حسین کا کہنا ہے کہ صرف 3 دن چلنے کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو 72 گھنٹوں کے لیے ایک مرتبہ پھر بند کردیا گیا ہے۔
سمیر نجمل حسین کے مطابق جمعہ کی صبح بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح 8 بجے کھولے جائیں گے۔

 

واضح رہے کہ گیس بندش کے باعث سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

 

ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کو 14 فروری سے دوبارہ کھولا گیا تھا جبکہ صرف آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز کو ہی دوبارہ کھولا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button