پاکستان

تیسری شادی پر عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ کا بیان

تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے اعلان کے بعد ان کی سابقہ پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کی پہلی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی ۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dr Bushra Iqbal (@syedabushraiqbal)

 

بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کی کہ ‘جو دل کے صاف ہوتے ہیں وہ رب کے خاص ہوتے ہیں ‘۔

 

بشریٰ اقبال کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر صارفین مختلف رد عمل دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عامر لیاقت حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے تیسری شادی کی اطلاع دی تھی جس کے بعد ان کی بیٹی دعا کا بھی ردعمل سامنے آیا تھا۔

 

والد کی تیسری شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد عامر لیاقت اور ڈاکٹر بشریٰ اقبال کی بیٹی دعا نے انسٹاگرام اسٹوری لگاتے ہوئے کہا کہ ‘برائے مہربانی میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ میرے خاندانی معاملات سے متعلق مجھے کسی پوسٹ میں ٹیگ نہ کریں’۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button