حسن اسکوائر کی بلڈنگ پر جنات کا بسیرا، حقیقت سامنے آگئی

کراچی حسن اسکوائر ہاوس بلڈنگ فنانس میں جنات کا سایہ یا کچھ اور ؟؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے دفتر میں دو ملازمین کام کر رہے ہوتے ہیں کہ ٹیبل پر پڑے فائلوں کے ڈھیر میں سے ایک فائل نیچے گر جاتی ہے۔
سامنے ایسا کرتا کوئی شخص نظر نہیں آتا مگر کام کرنے والا ملازم کسی کو مخاطب کرتے ہوئے شرارت کرنے سے منع کرتا ہے۔ چند سیکنڈ بعد وہی فائل فرش سے اچھل کر مزید آگے کی طرف آتی ہے تو پھر وہ شخص نظر نہ آنے والے کو شرارت کرنے سے منع کرتا ہے۔
وہ ملازم فائل اٹھا کر فائلوں کے ڈھیر پر رکھ دیتا ہے کہ تھوڑی دیر بعد اس کے سامنے بیٹھے شخص کے پاس ٹیبل پر رکھی الیکٹرک کیٹل خودبخود کھسکنے لگتی ہے وہی شخص کسی نظر نہ آنے والے کو ڈانٹتا ہے۔
دوسری ویڈیو میں اسی دفتر میں کرسی پر بیٹھا ہوا ایک شخص سامنے کی خالی کرسی پر مبینہ طور پر فرضی افسر سے گفتگو کر رہا ہے۔ اس طرح ان کو کسی اور شخص کے آنے کا کہتا ہے اور احترام اٹھ کر کھڑا ہو جاتا ہے۔
مبینہ طور پر آنے والے کے لیے راستہ بنایا جاتا ہے کرسیاں کھسکتی نظر آتی ہیں۔ اس دوران ویڈیو بنانے والا شخص خوفزدہ ہوکر بھاگ کھڑاہوتا ہے اور مخفتلف کمروں سے ہوتا ہوا سیڑھی کا راستہ لیتا ہے۔
اس صورتحال کو ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے دفتر میں جمعرات کو مبینہ آسیبی اثرات سے منسوب کیا گیا ہے۔
ایسی افواہیں بھی سرگرم ہوگئی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ایس بی سی اے آفیسرز کلب میں بھی مبینہ طور پر جنات کا قبیلہ آباد ہے۔ جہاں اذان مغرب کے بعد ہی غیرمرئی مخلوق کی حرکات و سکنات شروع ہوجاتی ہیں۔



