اہم خبریںپاکستان

ن لیگ کے ظہرانے میں آصف زرداری اپنا کھانا گھر سے لیکر کیوں آئے؟


مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں سابق صدر اور پیپلز پارٹے کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری
اپنا کھانا ساتھ لے کر گئے تھے۔

سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کے لئے ماڈل ٹاؤن پہنچے تو ان کا استقبال شہباز شریف نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ہمراہ کیا۔

جب کہ کورونا پروٹوکولز کے تحت قائدین نے ایک دوسرے سے گلے ملنے یا مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔

شہباز شریف نے کہنیاں ملا کر آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ظہرانے میں اپنا کھانا ساتھ لے کر گئے۔

ان کے لئے ان کا سٹاف الگ سے کھانا لے کر آیا، جس میں کی ادویات بھی شامل تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری کے کھانے کیلئے دال ساتھ ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button