اہم خبریںپاکستان

مری میں سیاحوں کی گاڑیوں کے ٹائر اور بیٹریاں چوری ہونے لگیں

مری کا سیاحتی مقام اس وقت سرخیوں کی زینت بنا تھا جب شدید ہوا کے جھکڑ اور برفباری سے 22افراد اپنی گاڑیوں میں پھنس کر ہلاک ہوگئے تھے۔

سیر و تفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کی اب گاڑیاں بھی محفوظ نہیں، ملزمان کا ایک گروہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے ٹائر اور بیٹریاں چوری کرتا ہے۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 50 ہزار روپے، 4 بیٹریاں اور 3 گاڑیوں کے ٹائر برآمد کیے، ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں جہانزیب، عامر جاوید، ساجد حسین، اور راشد علی شامل ہیں، پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے ٹائر اور بیٹریاں چراتے تھے۔

گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button