پاکستان

شہید بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی کی 29ویں سالگرہ

شہید بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو آج اپنی 29 ویں سالگرہ جوش و خروش کے ساتھ منارہی ہیں ۔

آصفہ بھٹو زرداری بلاول اور بختاور بھٹو کی چھوٹی بہن جبکہ شہید بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں ۔ انھوں نے سیاسی گھرانے میں 3فروری 1993 کو آنکھ کھولی ۔

آصفہ بھٹو آپ اپنی 29ویں سالگرہ منارہی ہیں ، سوشل میڈیا پر پارٹی ورکرز اور ان کے چاہنے والوں کا مبارکباددوں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ۔

اپنے دادا، والدین اور بھائی سے متاثر ہوکر آصفہ نے بھی سیاسی میدان میں قدم جمانے شروع کردیئے اور جلسوں میں وولہ انگیز تقاریر کیں ۔ ساتھ ہی وہ سب سے کم عمر پولیو سے محفوظ پاکستان کی سفیر منتخب ہوئیں۔

 

 

یاد رہے کہ آصفہ بھٹو کی بڑی بہن بختاور بھٹو کی سالگرہ بھی کچھ دن قبل دھوم دھام سے منائی گئی تھی، بختاور کے شوہر محمود چوہدری نے گلدستے کا تحفہ دیا جس میں تحریر کیا تھا کہ میری حیرت انگیز اہلیہ کے لیے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button