اہم خبریںپاکستان

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش ناکام

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش  ناکام بنا دی گئی ۔

بلوچستان کے علاقے  پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں نے سیکورتی فورسز کے کیمپوں پرحملے کیےپاک فوج نے دونوں حملے ناکام بنا دئیے ۔جوابی کاروائی میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا ۔ نوشکی میں چار دہشت گرد مارے گئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر زخمی ہو گیا ۔

پنجگور میں دہشت گردوں نے دو مقامات سے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی ۔ بروقت جوابی کارروائی نے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہو گیا ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button