
پاکستان کے سینئر سیاستدان اور ایم کیو ایم کے سابق رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ انہیں دیگر پارٹیوں میں شمولیت کی دعوت دی گئی لیکن انہوں نے قبول نہیں کی۔ کئی سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ میں ان میں شمولیت اختیار کروں ۔
فاروق ستار نےنجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا کہیں گے تو منع کر دوں گا، حکومت کواس دن پتہ لگ جائے گا جس دن اتحادیوں نےحمایت ختم کر دی۔
اسی دوران فاروق ستار نے بتایا کہ انہیں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی لیکن انہوں نے معذرت کر لی۔



