پاکستان

پرویز مشرف کے خلاف تحقیقات نہ کرنے پر چیئرمین نیب کو توہین عدالت کا نوٹس

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف اثاثہ جات کیس میں کارروائی نہ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے  چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری  کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل انعام الرحیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق صدر پرویز مشرف اثاثہ جات کیس  میں  کارروائی نہ کرنے پر چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا گیا۔

عدالت نے فیصلہ جاری کیا تھا کہ پبلک آفس ہولڈر ہونے پر نیب انکوائری کرسکتی ہے۔

الیکشن کمیشن ریکارڈ کے مطابق مشرف کے ایک اکاؤنٹ میں 20 لاکھ ڈالر تھے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button