اہم خبریںپاکستان

شريف برادران کےعلاوہ بھی پارٹی میں وزارت عظمیٰ کےاميدوارہيں،راناثنا

پاکستان مسلم ليگ (ن) کے سینئررہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شريف برادران کےعلاوہ بھی پارٹی میں وزارت عظمیٰ کے اميدوار موجود ہيں۔

سماء سے خصوصی بات کرتےہوئے رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ وزارت عظمیٰ کے لیےنواز شريف اور شہباز شريف کا ميرٹ بنتا ہے تو ديگر سينئر ليگی رہنماؤں کيلئے ڈاکٹر نے پرہيز تو نہيں لکھا۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ شاہد خاقان عباسی نے وزيراعظم بننے سے10 مرتبہ انکار کيا تھا۔

سابق وزير قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی چاہتے ہیں اسپیکر(چودھری پرويز الہی ) کو وزیراعلی بنادیں، چودھری پرويز الہی تو وزيراعلیٰ بننے کيلئے تيار ہيں ليکن يہ مسلم ليگ (ن) کو زیب نہیں دیتا۔

انھوں نے اعتراف کیا کہ عدم اعتماد کيلئےنمبرپورے نہیں ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف اوراس کے اتحادی بائيس تئيس اراکين پارليمنٹ رابطےمیں ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان مسلم ليگ (ن) سے رابطےکرنے والے ٹکٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا سڑکوں پر آنے کا بیان اپوزیشن کيلئےنہیں ہے،عمران خان کوشک ہےکہ جن لوگوں نےان کومسلط کیا ہے وہ ہی ان کونکالناچاہتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ آرمی چیف کی توسیع کا فيصلہ وزیراعظم ہاؤس کرےگا، ہم مخالفت يا رائے نہيں ديںگے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button