پاکستان

عمران خان کا میڈیکل چیک اپ ہونا چاہیئے،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز کی تقریر کے بعد وزیراعظم عمران خان کو ’میڈیکلی اَن فٹ‘ قرار دے دیا۔

 

لاہور میں لیگی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہفتہ پہلے وزیراعظم نے ریاست مدینہ پر جو آرٹیکل لکھا تھا اسکے بعد انکا میڈیکل چیک اَپ ہونا چاہیئے۔

 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی کل کی تقریر ایک نااہل اور نالائق شخص کی تھی جبکہ عمران خان کی تقریر انکے گھر جانے کے خوف کو ظاہر کر رہی تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو آپ دھمکیاں دے رہے تھے، 3سال پہلے بھی کہا چھوڑوں گا نہیں اور کل پھر کہا چھوڑوں گا نہیں، عمران خان نے اپنی زبان سے اس کرسی کی تذلیل کی ہے۔

 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ انھوں نے عوام کو کسی قابل نہیں چھوڑا ہے جبکہ ملک کا وزیراعظم عوام کو دھمکیاں دیتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آپ کے بدبودار انتقام کی لہر گزر چکی ہے اور بدترین انتقام کے باوجود ن لیگ ہر کیس میں سرخرو ہوئی، آپ نے اقتدار میں آتے ہی اپوزیشن کو پھانسی کی چکی پر پیسا لیکن آپ کے جھوٹے الزامات کے باوجود ہم نے انتقام کو برداشت کیا۔

 

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران خان کی اوقات کیا ہے شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر نہ ماننے کی اور آپکی جرات کیسے ہوئی شہباز شریف کو مجرم کہنے کی، مجرم آٹا، چینی اور گندم چوری کرنے والا ہوتا ہے جو آپ اور حکومتی وزیر کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ آپ نے 26اکاؤنٹس کھولے اور ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرایا لیکن عوام میں جائیں گے تو عوام آپ کا گریبان پکڑیں گے۔

 

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ آپ کی حکومت میں باپ کے سامنے بیٹی کو ہتھکڑیاں لگی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button