
پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر کراچی میں جنگل کی آگ کے طرح کورونا بےقابو، ہر گھر میں ہر فرد وبا کی لپیٹ میں آگیا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 41.06 فیصد ہوگئی، کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7670 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 3149 ٹیسٹ
ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 11.55 فیصد تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 58 ہزار 943 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6808 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 5 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 11.55 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 918 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔



