پاکستان

بلال یاسین کی سپاری کتنے میں دی گئی؟ اندرونی کہانی منظر عام پر

مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

بلال یاسین کی سپاری کتنے میں دی گئی، شوٹرز نے بلال یسین پر فائرنگ کرنے کے کتنے پیسے لیے؟

بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے شوٹر ماجد اور کاشف نے 10 لاکھ روپے تک کی سپاری پکڑی، جس میں سے ماجد نے 5 لاکھ اور کاشف نے بھی پانچ لاکھ روپے لیے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان نے بلال یاسین پر فائرنگ کیلئے کیش رقم وصول کی، دونوں شوٹرز نے پولیس کی تفتیش میں بھی رقم لینے کا اعتراف کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے حراست میں لیے جانے والے شوٹرز سے مزید تفتیش جاری ہے، لیکن اصل حقائق مرکزی ملزم میاں وکی کی گرفتاری کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button