پاکستان

این سی او سی نے بوسٹر ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی حد کم کردی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے بوسٹر ویکسین لگوانے کیلئے عمر کی حد میں کمی کردی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں انسداد کرونا کی بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد کم کر کے 18 سال کردی گئی ہے۔

ملک بھر میں 15 جنوری سے18 سال کی عمر کے افراد بوسٹر ویکسین لگوا سکتے ہیں، اس متعلق این سی او سی کا کہنا ہے کہ بوسٹر ویکسین پہلی ویکسینیشن مکمل ہونے کے6 ماہ بعد لگوائی جاسکتی ہے۔

این سی او سی نے مزید کہا کہ بوسٹر ویکسین بلامعاوضہ لگوائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بوسٹر ویکسین کے لیے عمر کی حد کم کرنے کا فیصلہ آج کے این سی او سی اجلاس میں کیا گیا ہے۔

قبل ازیں لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں معاون صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ہمیں بچوں کو بیماریوں سے بچانا ہے اور حفاظتی ٹیکے پبلک گڈز سمجھے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے تمام محکمے مل کر کام کرتے ہیں اور اس وقت 50 فیصد سے زائد بچے فری ویکسینیٹڈ ہیں، 9 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو ایک فیز میں حفاظتی ٹیکے لگائے گئے اور اب خسرہ کے حوالے سے حفاظتی مہم چلائی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کرونا ویکسینیشن امیر غریب سب کے لیے ہے، اپنے شہریوں کو بیماریوں سے بچانا حکومت کیلئے باعث فخر ہے اور حکومت نے کورونا ویکسینیشن کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button