جہانگیر ترین ن لیگ میں شامل ہونے جارہے ہیں؟ سینئیر صحافی کا اہم انکشاف


سینئیر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین مسلم لیگ ن کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، جہانگیر ترین اس دوران کئی مرتبہ لندن بھی آئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال جہانگیر ترین ن لیگ میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے، جہانگیر ترین کے جہاز کے ساتھ ہیلی کاپٹر، باغات اور آموں کی پیٹیوں کا بھی کردار تھا، پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کی جتنی سرمایہ کاری تھی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ملا کر بھی اتنی سرمایہ کاری نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ صرف عمران خان کی مرضی ہوتی تو جہانگیر ترین کب کے گرفتار ہوگئے ہوتے، جہانگیر ترین کے اثر و رسوخ کا اندازہ اس سے لگایئے کہ وزیراعظم کی خواہش کے باوجود وہ گرفتار نہیں ہوئے۔
سلیم صافی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں جہانگیر ترین کا گروپ نہ صرف برقرار ہے بلکہ اس میں اضافہ بھی ہوا ہے۔



