
وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور پاکستانی نژاد برطانوی براڈ کاسٹر ریحام خان نے اپنی گاڑی پر فائرنگ اور گن پوائنٹ پر گاڑی چِھن جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر ریحام خان نے لکھا کہ بھتیجے کی شادی سے واپسی پر میری کار پر فائرنگ کی گئی، 2 موٹر سائیکل سوار افراد نے گن پوائنٹ پر میری گاڑی بھی چھین لی۔
On the way back from my nephew’s marriage my car just got fired at & two men on a motorbike held vehicle at gunpoint!! I had just changed vehicles.
My PS & driver were in the car. This is Imran Khan’s New Pakistan? Welcome to the state of cowards, thugs & the greedy!!— Reham Khan (@RehamKhan1) January 2, 2022
ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ گاڑی میں میرے پرسنل اسسٹنٹ اور ڈرائیور بھی موجود تھے۔
ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان؟بزدلوں، لالچیوں اور ٹھگیوں کی ریاست میں خوش آمدید۔
ریحام خان نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں درج تھا کہ مجھے موت یا زخمی ہونے سے ڈر نہیں لگتا لیکن میں ان لوگوں کے لیے ناراض اور فکر مند ہوں جو کہ میرے لیے کام کرتے ہیں۔



