اہم خبریںپاکستان

عمران حکومت کا خاتمہ مہنگائی کا واحد حل ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 2021 کو خوشحالی کا سال ہونے کا دعویٰ کیا تھا، اب تو 2022 آگیا، خوشحالی کا وہ دعویٰ کہاں گیا۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں ہر سال گزشتہ برس کی نسبت زیادہ مہنگا ثابت ہوا، پھر کہتے ہیں پچھلی حکومتیں نا اہل تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں تو بدترین عالمی معاشی بحران تھا، اس کے باوجود مہنگائی کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا تھا۔

خیال رہے کہ سال نو کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی سفارش پر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات 4 روپے 15 پیسے فی لیٹر تک مہنگی کیں۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے فی لیٹر اضافے سے 144.82 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے مہنگا ہو کر 141.62 روپے کا ہوگیا۔

 نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل 4.15 روپے اضافے سے 111.06 روپے اور مٹی کا تیل 3.95 روپے مہنگا ہونے کے بعد 113.53 روپے کا ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button