اہم خبریںپاکستانحالات حاضرہسیاست

شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں، رہنما جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ

جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں، انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی وضاحت کی بھی کوشش کی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں اور وہ ہمارے اپنے بچوں، ہمارے بھائیوں کی طرح ہیں۔

 کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ فوج تمہاری بھی ہے اور ہماری بھی ہے اور شہداء ہمارے بھی شہداء ہیں۔

پروگرام میں شریک وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے کوئی مناسب بات نہیں کی، سربراہ جے یو آئی کو اپنی بات پر معذرت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button