اہم خبریںپاکستانحالات حاضرہسیاست

وزارت اعلیٰ کا امیدوار نہیں، میرے خلاف سازش ہورہی ہیں، شرجیل میمن

کراچی : سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ کا امیدوار نہیں، میرے خلاف سازش ہورہی ہیں ، سندھ میں تبدیلی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔”

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبے میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی اور خود کو اس عہدے کا امیدوار قرار دیے جانے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے اپنے خلاف ایک سازش قرار دے دیا۔

شرجیل میمن نے حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ سندھ میں کسی قسم کی سیاسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کی ضرورت تب آتی ہے جب معاملات خراب چل رہے ہوں، جبکہ موجودہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بہترین انداز میں صوبے کے امور چلا رہے ہیں۔ اس لیے سندھ میں تبدیلی کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔”

بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے میں تاخیر کے اصل ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے ایک آزاد انکوائری کمیشن بنایا جائے، جس میں کوئی بھی سرکاری افسر شامل نہ ہو۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جب ایک شفاف اور غیر سرکاری کمیشن اس معاملے کی تحقیقات کرے گا، تب ہی اصل سچائی سامنے آئے گی اور پتہ چلے گا کہ اس اہم منصوبے میں تاخیر کی اصل ذمہ دار وفاقی حکومت ہے یا صوبائی حکومت۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button