اہم خبریںپاکستانحالات حاضرہخواتینصحت

کوئٹہ: تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی ڈاکٹر ماہ نور کو سرکاری خرچ پر علاج کے لیے امریکا بھجوانے کا فیصلہ

کوئٹہ میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو علاج کے لیے حکومتِ بلوچستان کے اخراجات پر امریکہ بھجوایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے متاثرہ ڈاکٹر کے اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے علاج، پلاسٹک سرجری اور دیگر تمام طبی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔

ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو ابتدائی طور پر کوئٹہ سے کراچی کے آغا خان اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ حکومتِ بلوچستان کے اس اقدام کو عوامی، سماجی اور طبی حلقوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر سراہا جا رہا ہے، جبکہ اسے متاثرہ خاتون کی بحالی اور انصاف کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button