اہم خبریںبزنسپاکستانحالات حاضرہ

سندھ حکومت کا کراچی نیو سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کیلئے سہولت ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی: حکومت سندھ نے ٹرانسپورٹرز کو سہولت فراہم کرنے کے لیے نیو سبزی منڈی میں خصوصی ون ونڈو فیسلیٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد 30 جون 2026 تک زیادہ سے زیادہ کمرشل اور مال بردار گاڑیوں کو حکومت سندھ کے ڈیجیٹل اور آٹومیشن نظام میں شامل کرنا ہے تاکہ قانونی تقاضوں کی تکمیل اور ٹرانسپورٹرز کو بروقت سہولتوں کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

شرجیل انعام میمن کے مطابق فیسلیٹیشن ڈیسک کو آئندہ ہفتے کے دوران مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا، جس کے لیے عملہ تعینات کیا جا رہا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کی آگاہی کے لیے بینرز اور عوامی نوٹسز بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ عوامی خدمات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مکمل ڈیجیٹائزیشن کے وژن پر تیزی سے عمل پیرا ہے۔ نیو سبزی منڈی میں فیسلیٹیشن ڈیسک کے قیام سے ٹرانسپورٹرز کو مختلف دفاتر کے چکر لگانے سے نجات ملے گی، ڈیجیٹل روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کے نظام سے وقت اور اخراجات میں بھی نمایاں بچت ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button