اہم خبریںپاکستانحالات حاضرہسیاست

گلگت بلتستان میں ن لیگ کے سوا کسی جماعت نے ایک اینٹ نہیں لگائی، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے سوا کسی جماعت نے ایک اینٹ تک نہیں لگائی۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین مسلم لیگ (ن) پر کیچڑ اچھال کر ووٹ مانگتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کے سوا کسی جماعت نے ایک اینٹ تک نہیں لگائی۔ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کا صفر ووٹ بینک ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان کے لوگ ایک ہفتے سے شور مچا رہے ہیں کہ تحریک انصاف کو کمپین نہیں کرنے دی جارہی۔ جن کے امیدوار بھی پورے نہیں، وہ قبل از وقت دھندلی کا واویلا کس منہ سے کررہے؟ ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کا بطور جماعت ہر بیانیہ ریت کی دیوار ثابت ہوتا ہے۔ مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ کارکردگی سے کریں۔ جھوٹ اور پروپیگنڈے ناکام سیاسی چالیں ہیں۔ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ گلگت کو لاہور جیسا خوبصورت بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button