اہم خبریںپاکستانحالات حاضرہسیاست

کراچی کو وفاق کے ماتحت لانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے واضح کیا ہے کہ کراچی کو وفاق کے ماتحت لانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی تاہم تجویز یہ ہے کہ اس پروگرام کے مستحقین کو ادائیگیاں ان کے متعلقہ صوبے خود کریں، کیونکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد غربت کے خاتمے کی ذمہ داری صوبوں پر عائد ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دوبارہ واضح کیا کہ کراچی کو وفاق کے کنٹرول میں دینے سے متعلق کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button