اہم خبریںپاکستان

حقائق کو مسخ کرکے عوام کو گمراہ کرنا جماعت اسلامی کا وطیرہ ہے، ترجمان سندھ حکومت

کراچی: ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران نے حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیانات جماعت اسلامی کے امیر کی بوکھلاہٹ ہے، الزامات، اشتعال انگیز بیانات اور حقائق کا مسخ کرکے عوام کو گمراہ کرنا جماعت اسلامی کا وطیرہ ہے،

ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران نے مزید کہاکہ کریم آباد انڈر پاس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تنقید محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے، ترجمان سندھ حکومت

حکومت سندھ محدود وسائل کے باوجود شہریوں کی سہولت کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے،

ریڈ لائن ایک بڑا عوامی مفاد کا منصوبہ ہے اس کی لاگت میں اضافہ عالمی معاشی حالات اور تکنیکی تقاضوں کی وجہ سے ہوا،

 ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزامات جماعت اسلامی کی پرانی روش ہے،

جماعت اسلامی کی عوام میں کوئی پذیرائی نہیں، خائف ہو کر پیپلز پارٹی کو نشانہ بنا رہے ہیں،

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button