
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ اور چین کے درمیان ثقافتی رشتے صدیوں پر محیط ہیں۔
چینی زبان کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ پاک چین دوستی کے فروغ میں چینی زبان کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبوں کے باعث چینی زبان کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔
سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں چینی زبان سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔



