اہم خبریںپاکستان

کراچی کو پسماندہ کہنے والا بیانیہ پرانا ہوچکا، پی ٹی آئی تنقید برائے انتشار سے گریز کرے، گنہور خان اسران

کراچی: ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی روز اول سے عوام کو ورغلانے اور گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو تنقید برائے انتشار سے گریز کرنا چاہئے، کراچی کو پسماندہ کہنے والا بیانیہ پرانا ہو چکا، سندھ حکومت نے انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور بلدیاتی سہولیات پر اربوں روپے خرچ کیے، ان کا کہنا تھا کہ جاری ترقیاتی منصوبے واضح ثبوت ہیں کہ سندھ حکومت شہری مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، سندھ حکومت نے شفاف پالیسی کے تحت گندم کی خریداری یقینی بنائی، کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچانے کے لیے جدید نظام متعارف کرایا گیا، کسانوں کے حقوق کا سب سے زیادہ تحفظ سندھ حکومت نے کیا ہے، امدادی قیمت مقرر کرنا، ہاری کارڈ کے ذریعے خریداری اور زرعی شعبے میں سبسڈی دینے سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت کسان دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے،

گنہور خان اسران نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ اور وسائل کی تقسیم سے متعلق بیانات بھی حقائق کے برعکس ہیں،

سندھ ہمیشہ آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے حقوق کی بات کرتا ہے اور وفاق سے بھی اپنے حصے کی منصفانہ ادائیگی کا مطالبہ کرتا رہا ہے،

انسانی حقوق، میڈیا کی آزادی، آزاد عدلیہ کے لئے جتنا کام پیپلز پارٹی نے کیا کسی اور نے کیا تو بتائیں،

پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ٹاک شو میں تنقید کرنے والا۔اگلے روز عتاب کا شکار ہوتا تھا،

گنہور خان اسران نے کہا کہ انسانی حقوق، میڈیا آزادی اور عدلیہ کی خودمختاری جیسے معاملات پر سیاست کرنا افسوسناک ہے،

سندھ حکومت آئین پاکستان کے تحت شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی، الیکشن ایک خودمختار ادارہ کراتا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اس کے نتائج کا احترام کرنا چاہیے، ملک کو انتشار کی نہیں، سیاسی استحکام، معاشی بہتری اور عوامی خدمت کی ضرورت ہے، سندھ حکومت عوام کی خدمت جاری رکھے گی اور کسی منفی پروپیگنڈے سے مرعوب نہیں ہوگی،

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button