اہم خبریںپاکستان

مذاکرات میں بعض امور پر خاموشی ضروری ہوتی ہے، میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سفارت کاری اور مذاکرات میں بعض امور کو خاموشی سے آگے بڑھانا ضروری ہوتا ہے لہٰذا میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے اور فیصلوں کا انتظار کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی دیرینہ پالیسی کے مطابق مشرقِ وسطیٰ اور خلیجِ فارس میں جاری تنازع کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اور روابط کے ذریعے آگے بڑھنے کے عزم پر قائم ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سفارت کاری اور مذاکرات کے عمل میں بعض امور کو صوابدید اور خاموشی کے ساتھ آگے بڑھانا ضروری ہوتا ہے، لہٰذا ذرائع ابلاغ سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور فیصلوں یا نتائج سے متعلق سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button