
کراچی: ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسرانی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ کون نااہل اور ناکام ہے، خیرات کے مینڈیٹ پر سیاست کرنے والوں کو عوام اچھے سے جانتے ہیں ، عوام جانتے ہیں کہ کون لوگ تھے جنہوں نے تین دہائیوں تک کراچی کو مال غنیمت سمجھ کر برباد کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا کام ہی شور مچانا اور گل غپاڑہ رہ گیا ہے،
ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسرانی نے مزید کہاکہ حکومت سندھ صوبے بھر میں جس طرح کام کر رہی ہے وہ ایم کیو ایم کو ہضم نہیں ہو رہا،
انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کو 21 لاکھ مضبوط اور پکے گھر تاریخ میں کبھی نہیں بنے، جبکہ کراچی میں متعدد میگا پروجیکٹس جاری ہیں، اربوں روپے کے منصوبے کراچی کے عوام کے لئے جاری ہیں،
انہوں نے کہاکہ دودھ کی نہریں نہیں بن رہیں لیکن وہ حالات نہیں رہے جن پر ایم کیو ایم سیاست کیا کرتی تھی،
کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر ایم کیو ایم کو تکلیف ہو رہی ہے،
ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے دوسروں کو ناکام بتانا اور گرداننا ایم کیو ایم کا پرانا وطیرہ ہے،
کراچی کے عوام جانتے ہیں کہ حادثات کو لسانی رنگ کس نے دیا اور کس نے کس کے کہنے پر گاڑیوں کو نذر آتش کیا، جبکہ حادثات کو روکنے کے لئے حکومت سندھ نے بھرپور اقدامات کئے ہیں اور حادثات میں بڑے پیمانے تک کمی آئی ہے،
ان کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبہ وفاق کا تھا جس کو حکومت سندھ نے دوبارہ فعال کیا، ایم کیو ایم نے وفاق میں اتحادی ہونے کے باوجود اس پر وفاق سے بات نہیں کی،
ہم نے بارہا کہا ہے کہ مل بیٹھ کر عوام اور کراچی شہر کے مسائل حل کرتے ہیں،
ایم کیو ایم مسائل کا حل نہیں مسائل پر سیاست چاہتی ہے،
تھرڈ ٹیئر نظام، بلدیاتی ادارے اور صوبائی انتظامیہ مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہیں، ترجمان سندھ حکومت
آرٹیکل 140 اے میں ترمیم کی ضرورت نہیں، بلکہ ایم کیو ایم کو چاہیے کہ وہ صوبے کی ترقی اور عوامی بھلائی میں تعاون کرے،
ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ صرف شور شرابے اور سیاسی الزامات سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے،



