
کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان اور راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ کے حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے مستقبل میں اچھے نتائج کی امیدیں لگا لیں، سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں لا تعداد باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں،ان کرکٹرز کو مواقع دینے کی ضرورت ہے۔
نیو ملیر فالکن رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 4 کی اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 2009 کے فاتح کپتان یونس خان نے کہا کی پوری اننگ میں وکٹ پررکنا بھی ہوتا ہے ، عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز جوڑنے والے صاحبزادہ فرحان اس کی بہترین مثال ہیں۔
عالمی کپ میں ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر جرمانہ کی خبر پر یونس خان نے کہا کہ اگر یہ بات درست ہے تو کرکٹرز کو اس حوالے سے آواز بلند کرنا ہوگی، جیسا عالمی کپ 200میں کٹوتی کی اطلاعات پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے آواز اٹھائی تھی۔



