
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کو صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے ہمراہ ایرانی قونصل خانے کادورہ کیا، جہاں انہوں نے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات کی اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر رہنماؤں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور تعزیت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس سانحے پر سندھ حکومت اور عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔



